آپ کے ذہن میں موجود شکوک و شبہات کے جوابات یہاں موجود ہیں
بکنگ کا طریقہ کار کیا ہے؟
بکنگ "پہلے آئیے پہلے پائیے" کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ آپ آن لائن فارم بھر کر 35 ہزار روپے ایڈوانس جمع کرواتے ہیں، جس کے بعد آپ کو بیل نمبر اور حصہ نمبر الاٹ کر دیا جاتا ہے۔
کیا 35 ہزار روپے حتمی قیمت ہے؟
جی نہیں، یہ صرف اندازاً ایڈوانس رقم ہے۔ قربانی کے بیل کی اصل قیمت، قصاب کا خرچہ، منڈی کی فیس اور ٹرانسپورٹ کے تمام اخراجات جمع کر کے عید سے ایک دن پہلے حتمی حساب کیا جاتا ہے۔ اضافی رقم لی جاتی ہے یا فالتو رقم موقع پر واپس کر دی جاتی ہے۔
گوشت کی تقسیم کیسے کی جاتی ہے؟
ہر بیل کے 7 حصے کیے جاتے ہیں۔ ہر حصہ دار کو دو علیحدہ خوبصورت ٹب دیے جاتے ہیں: ایک میں ہڈی والا گوشت اور دوسرے میں بغیر ہڈی کا گوشت ہوتا ہے تاکہ صفائی اور برابری برقرار رہے۔
قربانی کہاں کی جائے گی؟
تمام قربانیاں گلشن آباد سوسائٹی، اڈیالہ روڈ، راولپنڈی میں واقع "پنج تن پاک فلٹر پلانٹ" پر کی جاتی ہیں۔
کیا میں اپنا جانور دیکھ سکتا ہوں؟
جی بالکل! ذوالحجہ کا چاند نظر آنے پر جب جانور پہنچ جاتے ہیں، تو تمام حصہ داروں کو واٹس ایپ پر اطلاع دی جاتی ہے اور وہ آ کر اپنا الاٹ کردہ جانور دیکھ سکتے ہیں۔
قربانی کس کی نگرانی میں ہوتی ہے؟
قربانی کا آغاز عید کے پہلے دن پروفیسر مفتی عبدالمنان صاحب (خطیب جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ) کی اجتماعی دعا سے ہوتا ہے اور شرعی اصولوں کے مطابق تمام ذبح کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔
گوشت کب تک مل جائے گا؟
ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ عید کے پہلے دن ہی تمام قربانیاں مکمل کر لی جائیں اور مغرب تک تمام حصہ داروں کو ان کا گوشت فراہم کر دیا جائے۔