میلاد و سیرت کمیٹی و خدمت گروپ گلشن آباد سوسائٹی اڈیالہ روڈ راولپنڈی کے پلیٹ فارم سے ہم ہر سال مسلم عوام و الناس کے لیے ایک منظم اور شفاف قربانی کا پروگرام ترتیب دیتے ہیں۔ ہمارا مقصد قربانی کے فریضے کو ہر مسلمان کے لیے آسان، باسہولت اور شرعی اصولوں کے مطابق بنانا ہے۔
ہم صرف ایک قربانی کا اشتہار نہیں لگاتے بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت بکنگ سے لے کر گوشت کی فراہمی تک تمام مراحل طے کرتے ہیں۔ ہمارا مشن یہ ہے کہ حصہ داروں کو منڈی کے جھنجھٹ اور قصابوں کی پریشانی سے آزاد کر کے ایک ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ اطمینان کے ساتھ اپنی قربانی کا فریضہ ادا کر سکیں۔
تمام قربانیوں کا سلسلہ عید کے پہلے دن پروفیسر مفتی عبدالمنان صاحب (خطیب جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ) کی زیرِ نگرانی اور خصوصی دعا سے شروع کیا جاتا ہے۔ شرعی رہنمائی اور صفائی کا خاص خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
جانوروں کی خریداری ذوالحجہ کا چاند نظر آنے پر ماہرین کی نگرانی میں کی جاتی ہے۔
ہر حصہ دار کو دو علیحدہ خوبصورت ٹبوں میں ہڈی والا اور بغیر ہڈی کا گوشت دیا جاتا ہے۔
واٹس ایپ گروپ کے ذریعے ذبح، گوشت کی تیاری اور فراہمی کی لمحہ بہ لمحہ اطلاع۔
منڈی کے اخراجات، قصاب اور ٹرانسپورٹ کے تمام معاملات میں مکمل شفافیت۔
عید کے پہلے دن ہی تمام قربانیوں کی تکمیل اور گوشت کی بروقت فراہمی۔
فالتو رقم کی واپسی اور اضافی رقم کی وصولی کا منصفانہ نظام۔
راولپنڈی، اڈیالہ روڈ، گلشن آباد سوسائٹی (پنج تن پاک علیہ السلام فلٹر پلانٹ)
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
0324 5017000